• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نےدعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آگئے تھے ،اُن کا نمبر بند آرہا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین سے 3 بجے بات ہوئی، انہوں نے بتایا وہ میٹنگ کےلیے اسلام آباد جارہے ہیں، شام 5، 6 بجے کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کا فون بند ہے، قریبی اسٹاف کے نمبر بھی نہیں مل رہے، پوچھتا ہوں کبھی ایسا ہوا ہے کہ منتخب وزیراعلیٰ کو گرفتار کیاجائے؟

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ ایسی حرکتیں پی ٹی آئی کو کرش نہیں کرسکتیں، جمہوریت کو نقصان پہنچائیں گی، علی امین نے کوئی غلط بات کی ہے تو قانون موجود ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ثبوت ہیں تو علی امین کے خلاف پرچہ کریں، سینئر اراکین پارلیمنٹ کو مجرم کی طرح پکڑا گیا، ہم کمپرومائز نہیں کریں گے جدوجہد کریں گے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ گنڈاپورکی تقریر کو جواز بناکر ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا جواز نہیں، جذباتی تقریر اس لیے کی کہ یہ لوگ جعلی طریقے سے حکومت پر قابض ہیں، ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے تقریر بھی نہ کریں تو کیا کریں؟

قومی خبریں سے مزید