• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت : پولیس پر حملوں کیخلاف اہلکاروں کا دھرنا

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس پر حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

گزشتہ روز سے جاری احتجاج کی وجہ سے انڈس ہائی وے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے پولیس اہلکاروں سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

دھرنے میں ضلع کرک، بنوں، ٹانک اور ڈی آئی خان کے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 1 ہفتے کے دوران 5 پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں۔

مظاہرین پولیس اہلکاروں نے غیر محفوظ اور دور دراز واقع تھانہ براگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید