لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کر دیا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے سوال کیا کہ درخواست میں کونسا نوٹیفکیشن چیلنج ہوا تھا؟
سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست میں نگراں حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن چیلینج ہوا تھا، درخواست گزار کی درخواست صرف نگراں حکومت کے نوٹی فکیشن کی حد تک محدود رہی، درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔