• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت بلوچ کی زیرِ قیادت وفد آج چیف الیکشن کمشنر سے ملے گا

رہنما جماعتِ اسلام لیاقت بلوچ---فائل فوٹو
رہنما جماعتِ اسلام لیاقت بلوچ---فائل فوٹو 

رہنما جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یادداشت پیش کی جائے گی۔

جماعتِ اسلامی کے اعلامیے کے مطابق لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرے گا۔

لیاقت بلوچ نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یادداشت پیش کی جائے گی، انتخابات 2024ء کے متنازع نتائج پر بھی بات چیت ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میئر شپ کے معاملے پر سندھ حکومت کے منفی کردار پر بھی یادداشت پیش کریں گے، انتخابات 2024ء میں عوامی مینڈیٹ کی تلاش فارم 45 میں ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) قائدین اور کارکنوں کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔

قومی خبریں سے مزید