مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گزشتہ رات جو ہوا وہ کبھی بدترین آمریت میں بھی نہیں ہوا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے ارکان کو اٹھاتے رہے جبکہ اسپیکر تماشہ دیکھتے رہے، اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، پارلیمنٹ پر شب خون مار کر بے توقیری کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جتنی بھی فسطائیت کرے پی ٹی آئی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک جلسے کی کامیابی سے حکومت کی بد حواسی کی یہ حالت ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔