اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر اور زین قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر اور زین قریشی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں نسیم شاہ، احمد چٹھہ اور شیخ وقاص کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔