• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آئرلینڈ کی کابینہ نے ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی کی منظوری دے دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آئرلینڈ کی کابینہ نے ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی کی منظوری دے دی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئرش حکومت ڈسپوزایبل ویپس (Vapes) پر پابندی لگانے کےلیے تیار ہے۔ کابینہ نے وزیر صحت کے پیش کردہ قوانین کے مسودے کی منظوری دی۔

مجوزہ قوانین کے تحت آئرلینڈ میں ایک مرتبہ استعمال یا ڈسپوزایبل ویپس کی فروخت، تیاری اور درآمد پر مکمل پابندی ہوگی۔

ڈسپوزایبل ویپس سستے ہوتے ہیں اس لیے نوجوان انھیں زیادہ خریدتے ہیں، قانون میں بہت سے ذائقوں پر بھی پابندی لگائی جائے گی جو حکومت کے مطابق بچے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

آئرلینڈ نے پہلے ہی 18 سال سے کم عمر افراد پر نیکوٹین انہیلنگ والی تمام مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

دیگر پابندیوں بشمول اشتہارات، پاپ اپ شاپ اور وینڈنگ مشینوں سے فروخت پر پابندی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید