مشہور ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز سے شہرت پانے والی اداکارہ سوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار نک جونس کے بھائی جوئے جونس کے درمیان علیحدگی کی منظوری ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ جوئے جونس نے 28 سالہ صوفی ٹرنر سے طلاق کے لیے گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی، جو عدالت نے منظور کرلی ہے، جوڑے نے 5 سال پہلے شادی کی تھی۔
فلوریڈا کی عدالت نے ایک خفیہ معاہدے کی بھی منظوری دی، جس میں اثاثوں کی تقسیم، بیوی کےلیے مالی مدد اور ان کی دو بیٹیوں کی کفالت بھی شامل ہے۔
عدالت نے جوئے جونس اور برطانوی نژاد امریکی اداکارہ سوفی ٹرنر کی علیحدگی کا فیصلہ سناتے ہوئے جوڑے کے معاہدے کو ان کے خاندان کے بہترین مفاد میں قرار دیا، خاص طور پر ان کے بچوں کی پرورش کےلیے بنائے گئے منصوبے کو۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ طلاق ایک مختصر اور تلخ جھگڑے کے بعد جلدی سے نمٹ گئی، جس کی توقع تھی کہ یہ ایک لمبا اور مشکل قانونی معاملہ بن جائے گا۔
جوڑے نے 2016 میں انسٹاگرام کے ذریعے ملاقات کی، 2019 میں لاس ویگاس میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کی۔
ستمبر 2023 میں، جوئے جونس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی اور اگلے دن دونوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ "ہم نے باہمی اتفاق سے اپنی شادی کو خوشگوار طریقے سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"
سوفی ٹرنر نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان اختلافات اچانک پیدا ہوئے اور انہوں نے طلاق کے بارے میں میڈیا کے ذریعے سنا۔ دوسری طرف جوئے جونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار اس معاملے پر گفتگو کی تھی۔
جوڑے کے درمیان ابتدا میں ان کی بیٹیوں کی حوالگی پر تنازعہ ہوا، لیکن جنوری 2024 میں دونوں نے اس مسئلے کو حل کر لیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ سوفی ٹرنر کو "گیم آف تھرونز" اور "ایکس مین" میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔