گورنر ہاؤس کراچی میں اُمید کی گھنٹی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل نے بجا دی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل نے ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان نے ’اُمید کی گھنٹی‘ بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندو خیل کو ’امید کی گھنٹی‘ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں وزیرِ اعظم بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، بلوچستان سے وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
شیخ جعفر خان مندو خیل نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کلاسز سمیت دیگر منصوبے قابلِ تقلید ہیں۔