سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مہم جاری ہونے کے باوجود شہر کے فٹ پاتھوں‘ بازاروں پر قبضہ مافیا براجمان ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے۔ دکانداروں نے شہر بھر کے بازاروں میں کئی کئی فٹ پختہ دکانیں آگے بڑھا کر سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا ہے یہ اراضی بلدیہ سرگودھا نے انہیں تین فٹ کی جگہ پر پھٹے رکھنے پر دی تھی مگر قبضہ گروپ نے پھٹوں کے بجائے 6-6 فٹ کی جگہ پر پختہ دکانیں تعمیر کرکے شٹر لگالئے ہیں جبکہ اس کے آگے 4 فٹ جگہ پر پھٹہ رکھنے کے بعد سڑکوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں پیدل چلنے کیساتھ ساتھ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے رہی سہی کار پارکنگ نے پوری کردی ہے ۔