• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت آصف زرداری سے سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی ملاقات


صدر آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی۔ گفتگو میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کےلیے پُرعزم ہے۔

صدر مملکت نے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کا مشن آگے بڑھانے کیلئے آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ سمندری آلودگی پاکستان کےلیے باعثِ تشویش امر ہے، سمندری آلودگی سے ماہی گیری کے شعبے کی نمو میں کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ بلیو اکانومی پر توجہ دینا پاکستان کی ترقیاتی حکمتِ عملی کا اہم جزو ہے، پاکستان نے 10 لاکھ سے زائد ایکڑ پر مینگرووز لگائے اور مزید 20 لاکھ ایکڑ اراضی پر مینگرووز لگانے کے منصوبے جاری ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل آرسینیو انٹونیو ڈومنگیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بحری شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے، آئی ایم او پائیدار اور مؤثر بحری انڈسٹری کے فروغ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید