• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی پاکستانی طالبہ کے اہلخانہ کی ہیوسٹن جانے کیلئے ہر ممکن مدد کرینگے: اسحٰق ڈار

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے امریکا میں پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر کے روڈ حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا۔

نائب وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے زخمی طالبہ دانیا ظہیر کی عیادت کی ہے۔

اسحاق ڈار نے امریکی ریاست ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل کو ہدایت کی ہے کہ طالبہ دانیا ظہیر کی ہر ممکن مدد کریں۔

 اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ دانیا ظہیر کا آپریشن کامیاب ہو، زخمی پاکستانی طالبہ کے اہل خانہ ہیوسٹن جانا چاہتے ہیں تو ہر ممکن مدد کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دانیا ظہیر خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستانی حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک لاپرواہ ڈرائیور نے پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

دانیا ظہیر کی آج ہیوسٹن میں آج سرجری ہو گی۔

زخمی طالبہ دانیا ظہیر نے پولیس کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے ذمے دار ڈرائیور نے یہ بھی نہ دیکھا کہ میں زندہ ہوں یا نہیں، حادثے نے میرے سارے خواب توڑ دیے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر بابر غوری و دیگر نے بھی طالبہ دانیا ظہیر کی عیادت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید