وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہو گئے۔
سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دوسری جانب آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت برآمدات سہولت اسکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اس اسکیم کو مؤثر بنانے، برآمدی شعبے کا اس سے استفادہ یقینی بنانے کے لیے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی آمدن میں برآمدات سے اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔