• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ساڑھے 10 کھرب روپے سے کتنے ڈیم اسپانسر کر رہی ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں ملک میں پانی کی قلت اور خشک سالی کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی وزارتِ آبی وسائل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال وفاقی حکومت ساڑھے 10 کھرب روپے کے 32 ڈیموں کے منصوبوں کو اسپانسر کر رہی ہے، 32 ڈیموں میں 84 لاکھ 29 ہزار 288 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔

وزارتِ آبی وسائل کے مطابق منصوبوں کی تکمیل سے 4 لاکھ 36 ہزار 934 ایکڑ اضافی اراضی سیراب ہو گی۔

وزارتِ آبی وسائل کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا نے 2020ء میں خیبر پختون خوا واٹر ایکٹ نافذ کیا ہے، محکمۂ آبپاشی خیبر پختون خوا نے زیرِ زمین پانی کی نگرانی کے لیے ایک ڈویژن قائم کرنے کا آغاز کیا ہے۔

وزارتِ آبی وسائل کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں زیرِ زمین پانی کے حوالے سے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، زیرِ زمین پانی کے ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری 2025ء کے آخر میں دی جائے گی۔

وزارتِ آبی وسائل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے بلوچستان گراؤنڈ واٹر رائٹس ایڈمنسٹریشن رولز تشکیل دیے ہیں، بلوچستان واٹر پالیسی کا مسودہ قانون کے محکمے کو جائزہ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید