• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان: 4 سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مردان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 سالہ عبداللہ کے قتل میں ملوث ملزم مارا گیا۔

بچے کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی۔

ایس پی انعام خان کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے جمال گڑھی کے کھیتوں میں چھاپا مارا گیا تو اس دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم جنید بچے کا پڑوسی تھا، عبداللہ گزشتہ روز دوپہر کو گھر سے نکلا اور لاپتا ہوگیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بچے کی لاش کھیتوں سے گزشتہ روز ملی تھی جسے چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید