• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور ضمنی انتخاب، وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی کو وضاحت کا نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کو وضاحت کا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق شفیع اللّٰہ جان کے الیکشن کمیشن پر الزامات غلط اور گمراہ کن ہیں۔ شفیع اللّٰہ جان 7 روز میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ تصدیق شدہ شواہد پیش کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق شفیع اللّٰہ جان نے الزام لگایا کہ فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہوئے، فارم 45 کو اپلوڈ نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے معاملے کا جائزہ لیا تاہم کوئی شواہد نہیں ملے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ یہ بیان الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے، تصدیق شدہ شواہد کے بغیر ایسے بیان غیر ضروری الجھاؤ پیدا کرتے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس سے انتخابی عمل پر عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے، شواہد پیش نہیں کیے جاتے تو اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ الزامات بغیر کسی بنیادی حقائق کے تھے، ایسی صورت میں الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید