ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی، دیہی علاقوں کو ملانے اور سیفٹی بڑھانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ اس رقم سے رورل روڈز ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سے 900 کلو میٹر دیہی سڑکیں اپ گریڈ ہوں گی، کے پی میں یہ سڑکیں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔
اے ڈی بی کے مطابق یہ سڑکیں آبادی کو تعلیم، صحت اور مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد دیں گی، روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان میں سماجی ترقی کا اہم عنصر ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا مزید کہنا ہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان کے لوگوں کی لائف لائن ہے، اس منصوبے سے لوگوں کے سفری اوقات اور کرایوں میں کمی ہوگی۔
اے ڈی بی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ منصوبے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔