چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسٹالینز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 336 رنز اسکور کیے۔
بابر اعظم 76، طیب طاہر نے 74، کپتان محمد حارث 55 اور حسین طلعت نے 50 رنز کی اننگر کھیلی۔
لائنز کی جانب سے شاہین آفریدی اور عامر جمال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں لائنز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں، اوپنر امام الحق کے علاوہ کوئی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔
امام 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شرون سراج نے 28، عامر یامین اور شاہین آفریدی نے22، 22 رنز اسکور کیے۔
لائنز کی پوری ٹیم 40ویں اوور میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اسٹالینز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ،محمد علی اور جہانداد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
لائنز ٹیم اسکواڈ:
عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، محمد طہٰ، عمیر یوسف، شارون سراج، عرفان خان، خوشدل شاہ، روحیل نذیر، شاہین شاہ آفریدی، سجاد علی اور عامر جمال پر مشتمل ہے۔
اسٹالینز ٹیم کا اسکواڈ:
شان مسعود، یاسر خان، بابر اعظم، طیب طاہر، محمد حارث، حسین طلعت، جہانداد خان، مہران ممتاز، ابرار احمد، حارث رؤف اور محمد علی شامل ہیں۔