وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کس کے اشارے پر سب کچھ کر رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کسی غلط فہمی میں مت رہیں، فیڈریشن لاڈلے بچے کی طرح ان کا منہ نہیں دیکھتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور یہ سب کچھ کیوں کر رہے ہیں؟ کس کے اشارے پر کر رہے ہیں؟ ہمیں سب معلوم ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ فتنہ فساد پارٹی پاکستان میں دوبارہ 2014 والے دھرنے کا سیکیوئل دہرانے کی پلاننگ کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا جلسہ اور علی امین گنڈاپور کی افغانستان کے سفارت کار سے ملاقات دراصل آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے۔