• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے بڑھ گئی

ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کا بھاؤ نئی تاریخی بلندیوں پر ہے۔

امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات پر مہنگے ہورہے سونے کو گذشتہ روز یورپی سینٹرل بینک کے شرح سود میں کمی کے فیصلے نے نیا زور دیا، سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کا اثر پاکستان میں بھی ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2900 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 486 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 566 ڈالر ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید