• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر اور بڑھ گئیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 2024 میں 31 فی صد مزید بڑھ گئیں، سمندر پار پاکستانیوں نے جنوری سے نومبر تک 21 ارب اٹھاون کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ، یعنی سات ارب 29 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی جو پچھلے سال اسی عرصے سے 38.7 فیصد زیادہ ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 6 ارب 15 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، جو پچھلے سال اسی عرصے سے 55 فی صد زائد ہیں۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے چار ارب 71 کروڑ ڈالر، یورپی یونین سے تین ارب 61 کروڑ ڈالر اور امریکا سے تین ارب 44 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

سعودی عرب اور امارات کے علاوہ دیگر خلیجی ملکوں سے تین ارب 17 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

آسٹریلیا اور ملائیشیا بھی پاکستان سے باہر نوکری ڈھونڈنے والوں کی اہم منزل بننے لگے، سال کے پہلے گیارہ ماہ میں آسٹریلیا سے 66 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی، ملائیشیا سے آنے والی رقم ریکارڈ 97 فی صد اضافے کے ساتھ 16 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

شارجہ، ڈنمارک اور جاپان سے آنے والی ترسیلات منفی زون میں رہیں۔ 

تجارتی خبریں سے مزید