• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ عدالت میں طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا۔

سماعت کے جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر اکٹھے سماعت کریں گے۔

جج ارشد جاوید نے کہا کہ اگر ان کیسز میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے تو اس کا ہیڈ کیوں پیش نہیں ہوتا؟

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ مجھ پر 9 مئی کا کوئی الزام نہیں ہے اور میرا 7 مئی کی مبینہ سازش والی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر گورنر راج لگایا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا، پوری پارلیمنٹ جعلی ہے، 18 سیٹوں کے ساتھ وزیرِ اعظم بیٹھے ہیں، سب نے جانا ہوتا ہے، کتنا عرصہ بندہ اقتدار میں رہتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید