• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے پیدا ہو تو اچھا ہے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کےلیے اتفاق رائے پیدا ہوجائے تو اچھا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ 19ویں ترمیم گردن پر گھٹنا رکھ کر کرائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں ن لیگ کی اتفاق رائے شامل تھا، 19ویں ترمیم عدلیہ کی طرف سے کرائی گئی تھی، جس کے لیے دباؤ تھا، پی پی بھی اپنے موقف پر قائم نہ رہ سکی۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کسی فرد کےلیے نہیں، سب کے فائدے کے لیے ہے، مولانا فضل الرحمان ہوں گے تو دو تہائی اکثریت ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ضد میں مخالفت کررہی ہے، ترمیم کےلیے اتفاق رائے پیدا ہوجائے تو اچھا ہے، آئینی ترمیم ملک کی عدلیہ کےلیے ضروری ہے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ والا معاملہ نہیں ہونا چاہیے، جلسے میں جو حدود پار ہوئے ہیں وہ بھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک جلسے کےلیے اجازت مانگی اور اس کی دھجیاں بکھیر دیں، سیاسی استحکام کےلیے پارلیمنٹ کا بھرپور کردار ہونا چاہیے۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ کیا کسی کے ناراض ہونے کے ڈر سے پارلیمنٹ کو اپنا کام چھوڑ دینا چاہیے، پی ٹی آئی کو استحکام نہیں افراتفری راس آتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید