کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 280 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 400 ہو گئی جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونے سے لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں کمی
اس کے علاوہ پیاز کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ سفید آلو کی فی کلو قیمت 90 اور سرخ آلو کی قیمت 150 روپے برقرار ہے۔