• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق توری کی قیمت میں فی کلو 20 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد توری کی فی کلو قیمت 180سے کم ہو کر 160روپے ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت میں 100روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 250 روپے ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پھول گوبھی فی کلو 180 روپے سے کم ہو کر 150 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ مٹر کی فی کلو قیمت 400، ٹماٹر کی 100، پیاز کی 120، سفید آلو کی 90  اور سرخ آلو کی 150روپے برقرار ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید