• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی وفد اور فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ رات ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات میں آئینی ترامیم پر گفتگو ہوئی، جے یو آئی سربراہ نے اس موقع پر آئینی عدالت کے قیام سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کو اپنی ترمیم لانے کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی سربراہ نے مشورہ دیا کہ آپ اپنی ترامیم لائیں اور اتفاق رائے سے آگے بڑھیں۔ اس پر پی ٹی آئی وفد نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے بل ابھی تک نہیں دیکھا کیسے آگے بڑھیں؟

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آپ اپنی پارٹی کی تجاویز آئینی ترمیم میں مشترکہ طور پر شامل کریں۔ اس پر پی ٹی آئی وفد نے واضح موقف اختیار کیا کہ ہم توسیع یا ججز تعداد کی کسی تجویز یا ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومتی تجاویز اور  ترامیم کے ساتھ آپ بھی تجویز دیں اور مشترکہ قانون سازی ہو۔ اس پر پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ ہم نے بل کا مسودہ تک نہیں دیکھا، تفصیلات سامنے آنے پر ہی حتمی فیصلہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید