• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی تصدیق


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی تصدیق کردی۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں مگر کافی کلوز ہیں۔ ہمیں اتحادیوں اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کچھ اور ووٹ بھی پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی قانون سازی کے حق میں جو مزید ووٹ پڑیں گے، وہ قانون اور آئیں کے مطابق پڑیں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے ہیں۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں اختلافی معاملات کو سلجھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم ایک جامع پیکیج ہے، جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی، آئینی عدالت کے لیے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کےلیے نئے سرے سے ججز کی تقرری ہوگی، آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید