• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، سینیٹ کے اجلاس آج کب ہوں گے؟ نئی اطلاع آگئی

فائل
فائل

صبح سے تاخیر کے شکار قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کب ہوں گے؟ نئی اطلاعات سامنے آگئیں۔

حکومت اور اپوزیشن آئینی ترامیم سے متعلق متحرک ہیں، جس کے باعث پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس تاخیر کا شکار ہیں۔

جیو نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم پر قومی اسمبلی کا اجلاس رات 8 بجے جبکہ سینیٹ اجلاس رات 10 بجے شروع ہوگا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج کے دن میں 3، 3 بار ملتوی ہوئے ہیں جبکہ اتنی ہی بار کابینہ کا اجلاس میں ملتوی ہوچکا ہے۔

حکومت کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے معاملے پر منانے میں لگے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید