سندھ کے معروف صوفی بزرگ عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ عرس کا افتتاح قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے کیا۔
انہوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، دعا مانگی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
محکمہ اوقاف کے مطابق تین روزہ عرس میں شرکت کےلیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کو گزشتہ رات غسل دیا گیا تھا۔
تین روزہ تقریبات کے دوران محفل سماع، محفل نعت اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے کہا کہ دوسرے روز میئر کراچی مرتضی وہاب آئیں گے جبکہ تیسرے اور آخری روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مزار پر حاضری دیں گے۔