امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کو کوئی آئیڈیا نہیں کہ میں واشنگٹن کیوں جارہا ہوں۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے غلطی سے کہا کہ میں ایران اسرائیل جنگ بندی پر کام کے لیے واشنگٹن جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جی 7 اجلاس چھوڑ کر امریکا واپس جانے کی وجہ اسرائیل ایران جنگ بندی سے کہیں بڑی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون شہرت کی تلاش میں رہتے ہیں، میکرون کو ہمیشہ غلط سمجھ آتا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے جی سیون رہنماؤں کو بتایا کہ ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیز فائر طے پا گئی تو یورپی شراکت دار ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔
میکرون نے کہا تھا کہ امریکیوں نے ایرانیوں سے ملاقات کی پیش کش کی ہے، دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔