• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فہیم اشرف نے کہا کہ بطور پلیئر میں اپنی کارکردگی سے کبھی بھی مطمئن ہو کر نہیں بیٹھتا۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر کروں۔ 

قومی آل راونڈر نے مزید کہا کہ تمام بیسٹ پلیئرز چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ کوئی کم بیک کی کوشش کرے گا جبکہ کوئی اس ٹورنامنٹ سے جگہ پکی کرنے کی کوشش کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ یہاں اچھا پرفارم کرکے چیمپئنز ٹرافی کےلیے کم بیک کروں۔

فہیم اشرف نے یہ بھی کہا کہ شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، میں ریڈ بال اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ انجوائے کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کے باوجود موقع نہیں ملتا تو دکھ ہوتا ہے لیکن میں منفی سوچ سے دور رہتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید