• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10: ڈرافٹ گوادر کے بجائے لاہور میں ہونے کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا ڈرافٹ گوادر میں ہوگا یا لاہور میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق لاجسٹک مسائل کی وجہ سے وینیو تبدیل کیا جا رہا ہے اور پی ایس ایل ڈرافٹ لاہور میں ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور منتقل ہونے کی صورت میں ڈرافٹ شاہی قلعہ میں کرانے کا منصوبہ ہے، پی ایس ایل ڈرافٹ غیر معمولی انداز میں کرانے کی منصوبہ بندی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے 11 جنوری کو گوادر میں ڈرافٹ کرانے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید