فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے اسٹار بیٹرز بابراعظم اور محمد رضوان کی مداحوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔
اقبال اسٹیڈیم کے تمام آٹھ انکلوژرز تماشائیوں سے بھر رہے، جنہوں نے بابراعظم کے حق میں نعرے بازی کی۔
فیصل آباد کے اسٹیڈیم میں 17 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ کرکٹ میچ دیکھنے کےلیے موجود تھے۔
اسٹیڈیم میں رش کے پیش نظر پولیس نے مزید نفری تعینات کی اور آدھا کلو میٹر دور بیریئرز لگا کر شائقین کرکٹ کو روک دیا گیا۔
بیریئرز لگنے کے باعث سیکڑوں افراد ٹکٹ کے ساتھ اسٹیڈیم میں جانے کے منتظر نظر آئے جبکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلیے پولیس کی نفری تعینات رہی۔