• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اور بھارت کا ٹیسٹ میچ دوسرے دن ہی دلچسپ مرحلے میں داخل

تصویر بشکریہ کرک انفو
تصویر بشکریہ کرک انفو

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ دوسرے دن ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 141رنز بنا لیے] رشبھ پنت 61 اور واشنگٹن سندر 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 145 رنز ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز اور ویبسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں بھارت 185 اور آسٹریلیا 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 5 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید