• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی، 2 مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہ ہوسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں گزشتہ روز ایئرپورٹ آنے والے دو مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہ ہو سکی۔

محکمہ صحت کے مطابق دونوں مسافر گزشتہ روز جدہ سے کراچی پہنچے تھے، انہیں منکی پاکس کی علامات کے بعد انفکیشس ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کے بعد دونوں مسافروں کو گھر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ تیسرے مسافر کو گزشتہ روز ہی علامات نہ ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تین مسافروں کو منکی پاکس کے شبہ میں انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید