• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 12ربیع الاول کو کون کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

ایم اے جناح روڈ پر 2 جلوس کل دوپہر ڈھائی بجے اور ایک جلوس 3 بجے برآمد ہو گا، پہلا جلوس کھارادر مسجد سے شروع اور مسجدِ گلزار حبیب پر ختم ہو گا۔

دوسرا جلوس میمن مسجد سے شروع ہو کر آرام باغ مسجد پر ختم ہو گا جبکہ تیسرا جلوس میمن مسجد کھارادر سے شروع ہو کر نشتر پارک پر ختم ہو گا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ بند ہو گا جبکہ جلوس کے راستے کے اطراف کی گلیاں بھی بند ہوں گی۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ایم آر کیانی چوک سے ٹریفک کو کورٹ روڈ چورنگی جبکہ ایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑا جائے گا۔

شارع لیاقت آنے والی ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائے گا اور یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلز چورنگی آنے والے ٹریفک کو شارع قائدین یا کوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا اور گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا جبکہ لسبیلہ سے ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

پولیس نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کی گزر گاہوں پر سرچنگ کرے گا اور بلند عمارتوں پر بھی اہلکار تعینات ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید