• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار کو نوٹ لکھ دیا۔

نوٹ میں ڈپٹی رجسٹرار نے لکھا ہے کہ میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی، متعلقہ فریقین کو رجسٹرار آفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

ڈپٹی رجسٹرار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔

نوٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر جاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو رات 8 بجے تک نہیں ملی۔

واضح رہے کہ ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے نوٹ 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید