• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

48 گھنٹوں میں بلاول کی دوسری بار فضل الرحمان کے گھر آمد







جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا گھر بدستور سیاسی گہما گہمی کا مرکز بنا ہوا ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور تقریباً ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے، 48 گھنٹوں میں بلاول بھٹو زرداری کی دوسری بار مولانا کے گھر آمد ہوئی ہے۔

خورشید شاہ، نوید قمر، جمیل سومرو اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی پیپلز پارٹی وفد کے میں شامل ہیں۔

جے یو آئی وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضیٰ، میر عثمان بادینی، مولانا مصباح الدین بھی ملاقات میں شریک تھے۔

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگیا۔

ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا تھا کہ جن باتوں پر ہم سب متفق تھے اس بل کے لیے آئے تھے، پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے قانون سازی سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں مولانا کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید