جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی رہائشگاہ سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
مولانا فضل الرحمان سینیٹر عطا الرحمان کے چیمبر میں پہنچ گئے، صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ڈیڈ لاک کس بات پر ہے؟ جس کے جواب میں مولانا نے کہا کہ آپ دیکھتے جائیں۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مولانا صاحب آپ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومت کے ساتھ؟ جس کے جواب میں فضل الرحمان نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے اسد قیصر سینیٹر عطاء الرحمن کے چیمبر میں پہنچے۔
اس سے قبل جے یو آئی پارلیمانی پارٹی مولانا فضل الرحمان کے گھر سے پارلیمنٹ کےلیے روانہ ہوئی تھی۔ جمعیت علماء اسلام نے حکومت سے آئینی ترمیم میں جلد بازی نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی بات خصوصی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں حلف کے زیر اثر ہوں، کوئی بیان نہیں دے سکتا۔