خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلاء نے تنخواہیں نہ بڑھائے جانے پر عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخو نے تمام سرکاری وکلاء کو مراسلہ بھیج دیا۔
مراسلے کے ذریعے پراسیکیوشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے کل تمام پراسیکیوٹرز آفیسرز کا کنوشن بھی بلالیا ہے۔
پراسیکیوشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔