اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے میونسپل سروسز سے متعلق اچھا اقدام کیا ہے۔
ملک محمد احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ سے متعلق حکومت کی پالیسی قابلِ تعریف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اس معاملے کا انتہائی منطقی حل نکالا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا ستھرا پنجاب پروجیکٹ اس کاوش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف کوالٹی کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی بھی قابلِ ذکر اقدام ہے۔