امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا ٹیکنیکل اتحادی نہیں رہا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ ہوا ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری رہی۔
جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سرحد پار سے آنے والی دہشت گردی کے تشدد کا شکار ہیں۔
ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا عزم تبدیل نہیں ہو گا۔