پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریکِ انصاف نے احتجاج شروع کر دیا۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی کے بعد ممبران کی گنتی کی گئی۔
اسپیکر ایاز صادق نے تحریکِ انصاف کو نکتۂ اعتراض کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے وقفۂ سوالات کے دوران شدید نعرے بازی کی۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنابِ اسپیکر! ان کو روکیں، یہ غیر مناسب احتجاج ہے، فوٹو گرافی کا شعبہ انہوں نے سنبھال لیا ہے، کم از کم ان کو ویڈیو گرافی سے روکیں۔