• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ آئینی ترمیم کا زیر گردش ڈرافٹ اصل نہیں، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیر گردش ڈرافٹ اصل نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اٹھارہویں ترمیم میں جوڈیشل اپائنٹمنٹ کا جو طریقہ رکھا تھا اسے بحال کیا جائے، اسے حاصل کرنے کےلیے شاید حکومت کا کوئی پوائنٹ ماننا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) اپنا اپنا ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں، ایک دوسرے سے شیئر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ایک متفقہ ڈرافٹ پر اتفاق کرلیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیر گردش ڈرافٹ اصلی نہیں، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنی پارٹی کا ڈرافت تیار کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید