• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر نے خواجہ آصف کے بیان کی تردید کردی


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ خواجہ آصف کے ساتھ مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم پر دسمبر تک رضامندی سے متعلق خواجہ آصف سے کوئی بات نہیں کی، ہم اس بارے میں رضا مند نہیں ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں جب مسودہ، تجویز یا پیکیج دکھایا نہیں گیا تو رضامندی کی بات کیسے کی جاسکتی ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضامندی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا، ہم نے حکومت سے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر مانگا تاکہ تفصیلات تو سامنے آئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کسی تجویز یا پیکیج پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔

قومی خبریں سے مزید