جے یو آئی ف کے رہنما راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ حکومت 40 ترامیم لارہی تھی، ہم سے ایک ترمیم شیئر کی گئی ہے۔
راشد محمود سومرو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سے 39 ترامیم چھپائی گئیں، جن باتوں کا علم بلاول کو تھا، اس کا علم اعظم نذیر تارڑ کو نہیں تھا۔
رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ جن باتوں کا علم اعظم نذیر کو تھا، ان کا علم بلاول کو نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسمبلی گئے ہیں تو پھر انہیں 40 ترامیم کا مسودہ دیا گیا۔