• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پنجاب: ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کا عمل معطل، اوورسیز پاکستانی مشکلات کا شکار

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پنجاب حکومت کی ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کی ویب سائٹ گزشتہ 2 ہفتوں سے بند ہونے کے سبب جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو لائسنس کے اجراء میں تاخیر کا سامنا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کی ویب سائٹ گزشتہ 2 ہفتوں سے خراب ہونے کے سبب دنیا بھر میں مقیم پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

سفارتخانۂ پاکستان ٹوکیو کے کمیونٹی ویلفئر اتاشی عاشج لقمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ جاپان میں مقیم پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق نہیں کر پا رہے۔

جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے حکومتِ پنجاب سے مذکورہ معاملے پر جلد از جلد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے پاکستانی لائسنس کی تصدیق ضروری ہے کہ جو سفارتخانۂ پاکستان کی ذمے داری ہے۔

پنجاب حکومت کے محکمۂ لائسنس کی ویب سائٹ گزشتہ 2 ہفتوں سے بند ہونے کے سبب تصدیق کا یہ عمل رُکا ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید