• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اکرم راجا کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے سلمان اکرم راجا کو کل تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجا کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا اور پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر اعتراضات دور کردیے۔

عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو کل لاہور میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار ی کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت دی جائے۔

وکیل نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کس مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا تھا، تفصیلات طلب کی جائیں۔

اس پر جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات تو سیکریٹری داخلہ کے ذریعےہی طلب کی جاسکتی ہیں، گرفتاری سے روک دیتا ہوں لیکن عمل درآمد صرف اسلام آباد کی حد تک ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید