• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی نے کراچی میں سڑکیں خراب ہونے کی وجوہات بتا دیں


وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں جو سڑکیں خراب ہوئیں ان کی مختلف وجوہات ہیں، سڑکوں کی خرابی کے معاملے پر کچھ انجینئرز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بارش کے پانی سے زیادہ سیوریج کا پانی سڑکوں کیلئے خراب ہوتا ہے، لوگ بارش کے پانی کو ڈرین کرنے کے لیے گٹر کے ڈھکن ہٹا دیتے ہیں تاکہ بارش کا پانی ڈرین ہو سکے۔

سعید غنی نے کہا کہ پانی کی وجہ سے سیوریج کی لائن اوور فلو ہو جاتی ہے اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونین کمیٹیز کو ماضی میں 5 لاکھ روپے ماہانہ ملا کرتے تھے جو بڑھا کر 12 لاکھ کر دیے ہیں، یونین کمیٹیز کے فنڈز میں اضافہ کیا ہے تاکہ وہ اپنےعلاقے کے کام کرا سکے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کچھ ماہ سے ریڈ لائن منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، کب تک مکمل ہو گا حتمی نہیں بتا سکتا، کورنگی کازوے پر 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے، جنوری میں مکمل ہو جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید