• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان ابراہم کا ’عربی ہم شکل‘ سامنے آگیا، ویڈیوز و تصاویر وائرل

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

الیاس کرسٹوفرڈیس نامی یہ غیر ملکی اداکار انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ ان کی شکل اور اسٹائل جان ابراہم سے بےحد ملتے جلتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں 'عربی جان ابراہم' کا لقب دیا جا رہا ہے۔

الیاس نے حال ہی میں جان ابراہم کی 2015 کی فلم ویلکم بیک کے ایک گانے پر لپ سنک کیا اور اپنے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ "یہ میرے بھارتی دوستوں کےلیے ہے۔" مداحوں نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "یہ بالکل جان ابراہم لگ رہے ہیں" اور کچھ نے انہیں "روسی جان ابراہم" بھی کہا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید